پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،اب کوئی پاکستان کی ترقی کے راستہ نہیں روک سکتا: نواز شریف

ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے

733753
پاکستان  کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،اب کوئی پاکستان کی ترقی کے راستہ نہیں روک سکتا: نواز شریف

پاکستان اور چین خطے کی ترقی میں ایک دوسرے کا  مکمل ساتھ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی معیشت میں اصلاحات لانے کیلئے متعدد اقدامات کیےہیں اور پاکستان کی اقتصادیات  کو بہتربنانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے  بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا،اب پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بڑی مارکیٹس میں ہوتا ہے،دہشت گری نے جتنا پاکستان کو متاثر کیا کوئی اور ملک نہیں ہوا لیکن آج کا پاکستان پراعتماد اور سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان میں خدمات کا شعبہ تیز ی سے ترقی کررہا ہے،سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے،اقتصادی راہداری کے ذریعے مسافتیں کم ہونگی اور دنیا کے براعظم ایک دوسرے کے قریب آئینگے،پائیدار ترقی کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور مضبوط کاروباری تعلقات ہیں،پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسیاں سرمایہ کاروں کومواقع فراہم کرتی ہیں،پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارت کےفروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں،ہانگ کانگ نے مثالی ترقی کی،پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چینی قیادت کا بڑا اقدام ہے۔

وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں سے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہانگ کانگ کی کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھائیں۔  



متعللقہ خبریں