طارق فاطمی کو وزیر اعظم نے ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا

722815
طارق فاطمی کو وزیر اعظم نے ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا

اطلاع کے مطابق' خبر لیکس' کے معاملے میں مبینہ طور پر کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو  ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

حکومت نےڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کردیے ہیں۔

سفارشات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ خبر پر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں