پاکستان: فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع

قومی اسمبلی نے ماہِ جنوری میں اپنے فرائض کی مدت کو پورا کرنے والی فوجی عدالت  کے فرائض کے دورانیے میں مزید دو سال کی توسیع سے متعلق آئینی بل کو منظور کر لیا

696723
پاکستان: فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع

پاکستان میں دہشت گردی   میں ملوث مشتبہ افراد  پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلانے سے متعلق آئینی بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی رائے شماری میں ماہِ جنوری میں اپنے فرائض کی مدت کو پورا کرنے والی فوجی عدالت  کے فرائض کے دورانیے میں مزید دو سال کی توسیع سے متعلق آئینی بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔

بل  کی سینٹ سے بھی منظوری ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے اپنی دو سالہ مدت میں 274 مقدمات کی سماعت کی ، 161 مجرمین کو پھانسی کی سزا سنائی اور 113 مجرمین کو قید کی مختلف   سزائیں سنائیں۔

پھانسیوں کی سزاوں میں سے اس وقت تک 21 مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

یہ فوجی عدالتیں 2014 میں ملک کے شمال مغربی علاقے پشاور میں بچوں کے اسکول پر  حملہ کرنے اور 154 بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد قائم کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں