پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پرجلد ہی دو بارہ مذاکرات

سندھ طاس  کمشنر آصف بیگ مرزا نے تصدیق کی کہ دونوں ملکوں کے وفود اپنے اپنے متعلقہ سندھ طاس  کمشنرز کی سربراہی میں دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے

693389
پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پرجلد ہی دو بارہ مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر دو بارہ مذاکرات رواں ماہ 20اور 21مارچ سے شروع ہوں گے ۔

سندھ طاس  کمشنر آصف بیگ مرزا نے تصدیق کی کہ دونوں ملکوں کے وفود اپنے اپنے متعلقہ سندھ طاس  کمشنرز کی سربراہی میں دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اطلاعات  کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے درمیان 57 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر کے درمیان سال میں ایک ملاقات ہونا لازمی ہے۔ لیکن ستمبر 2016 میں بھارت نے اڑی کے فوجی اڈے پرحملے کے بعد غیر معینہ مدت تک مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا۔
پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹریو میں اس ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آخر مرتبہ ان کے اور بھارت کے واٹر کمشنر کے درمیان مئی 2015 میں ملاقات ہوئی تھی۔بی بی سی کا کہناہے کہ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کے دفتر سے رابط کرنے پر بتایا گیا کہ وہ لاہور میں چند دن بعد ہونے والے مذاکرات کی تیاری میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں