وزیراعظم نوازشریف اورامیرکویت کاپاکستان اورکویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کا اعادہ

وزیراعظم محمد نواز شریف اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا ہے

686858
وزیراعظم نوازشریف اورامیرکویت کاپاکستان اورکویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کا اعادہ

وزیراعظم محمد نواز شریف اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ
کویت سٹی میں امیری دیوان میں تبادلہ خیال کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی
صنعتی، زرعی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں اقتصادی تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا گیا

وزیراعظم محمد نواز شریف اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا ہے۔ کویت سٹی میں امیری دیوان میں اپنے خوشگوار تبادلہ خیال کے دوران دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں اضافی تعاون کے ذریعے انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان صنعتی، زرعی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں اقتصادی تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کویتی سرمایہ کاروں سے کہا کہ پاکستان میں دستیاب زبردست معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے امیر کویت کو وزیراعظم کویت، نیشنل پارلیمنٹ کے سپیکر اور کویتی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی مفید ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر امیر کویت سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل اور پاکستانی سفیر غلام دستگیر بھی موجود تھے۔

دریں اثنا  وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات کی۔ کویتی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کا نیشنل پارلیمنٹ کویت آمد پر استقبال کیا اور انہیں کویتی پارلیمنٹ کی ساخت اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے دونوں چیمبرز کے کردار کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو تعاون کے اگلے مرحلہ تک بڑھانے کی تجویز پیش کی جو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی بہتر عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کی عکاسی کیلئے روابط اور باہمی دوروں کو بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت کے 2 روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں کویتی وزیراعظم کے مشیر شیخ سلیم الجابر اور دیگر اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔



متعللقہ خبریں