پاک فوج کی ٹانک میں کاروائی ، انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی ٹانک میں کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

676593
پاک فوج کی ٹانک میں کاروائی ، انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کی ٹانک میں کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹانک کے علاقے پنگ ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عصمت اللہ شاہین گروپ سے ہے جن میں کمانڈر وصی اللہ اور کمانڈر زولام الدین عرف ظلمت بھی شامل ہیں جب کہ کاروائی میں کمانڈر زمان عرف طوفان اور نائب کمانڈر عمر ولد عصمت اللہ شاہین بھی مارا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے اوریہ گروپ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا جب کہ ہلاک دہشت  گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ  بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعللقہ خبریں