بچپن کی محبت کا 70 سال  بعد ملاپ

85 سال کی عمرمیں غلام فرید کو اپنی پہلی محبت رانی بی بی سے شادی کا موقع مل گیا

648918
بچپن کی محبت کا 70 سال  بعد ملاپ

 

دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو  اسے ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

 70  سال قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی کو بچپن ہی میں  کھیل کود کے دوران نہ جانے کب دل دے بیٹھا۔ جوانی کی حدود میں داخل ہوئے توغلام فرید نے رشتہ کے لیے والدین کو بھجوایا لیکن ظالم سماج کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی لیکن وقت نے پلٹا کھایا   ۔ 8 سال قبل غلام فرید کی بیوی وفات پا گئی جبکہ ایک سال قبل رانی بی بی کا خاوند بھی فوت ہوگیا تو دونوں کے بچوں نے برسوں پرانی محبت کو دوبارہ ملانے کا  فیصلہ کیا اورکامیاب بھی ہوگئے۔

 70 سال کے بعد ہی سہی دو محبت کرنے والے دل مل گئے، غلام فرید اوررانی بی بی کی شادی پرپورا علاقہ خوش ہے اور اس پریمی جوڑے کے لیے دعا گوہے جب کہ بچوں اورپوتے پوتیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بڑے بوڑھے بھی خاصے خوش ہیں۔

دلہن رانی بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے جب کہ دولہا غلام فرید نے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محبت کے لیے بہت دکھ اٹھا یا ہے لیکن اب خوش ہوں۔ 



متعللقہ خبریں