شیر کا دل رکھنے والے ہی بے دھڑک اپنا احتساب پیش کر سکتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی نے پاناما لیکس کے حوالے سے ان پر عائد کردہ الزامات کا بڑے دھڑکے سے جواب دیا ہے

646330
شیر کا دل رکھنے والے ہی بے دھڑک اپنا احتساب پیش کر سکتے ہیں، مریم نواز

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے  کسی  بھی سیاسی  کنبے نے  خود کو کبھی احتساب کے لیے  پیش نہیں کیا، محض   شیر کا دل رکھنے والے ہی اپنی تین نسلیں احتساب کے لئے پیش کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی اورسیاسی خاندان نے کبھی نہ تو خود کو احتساب کے لئے پیش کیا اور نہ ہی اپنے اثاثے ظاہر کئے تاہم شریف خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے اپنے اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کیں۔

 



متعللقہ خبریں