2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اورخوشحال ہوگا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نے سال نو کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستانیوں کے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا

642128
2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اورخوشحال ہوگا: وزیراعظم نواز شریف

پاکستان  کے وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ   ملک گزشتہ سالوں  کے مقابلے میں زیادہ پر امن اور دنیا نے  بھی پاکستان  کے پر امن راہ پر گامزن ہونے   کی تعریف کی ہے۔  

وزیراعظم نے سال نو کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستانیوں کے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اب ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کا مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ سن 2017 پاکستان کے لیے مزید کامیابیوں ار۴ کامرانیوں کا سال ثابت ہوگا اور ہم  اس کامیابی کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں