پاکستان کے نئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حلف اٹھا لیا

ثاقب نثار پاکستان کے 25 چیف جسٹس ہیں جنہوں نے صدر ممنون حسین کے ہاتھوں حلف اٹھاتے ہوئے اپنے فرائض شروع کر دیے ہیں

641306
پاکستان کے نئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حلف اٹھا لیا

پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی حلف برادری کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی ، تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرام الحق نے تلاوت سے کیا، بعد ازاں صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ۔

واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جب کہ جسٹس ثاقب نثار  17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے



متعللقہ خبریں