عالمی بینک سے سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل

وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  نے عالمی بینک کے   گورنر  جم یانگ کِم کو خط روانہ  کرتے ہوئے  1960  میں  طے پانے  والے  سندھ طاس    کے معاہدے پر  عمل درآمد کو ممکن  بنانے کی اپیل کی ہے

637927
عالمی بینک سے سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل

پاکستان نے  عالمی بینک  سے اپیل کی ہے کہ وہ     سندھ   طاس کے  پانی کے استعمال کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور ضمانتوں  کی پاسداری کرے۔

 ریڈیو پاکستان    سے نشر ہونے والی ایک  خبر کے مطابق   پاکستان کے وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  نے عالمی بینک کے   گورنر  جم یانگ کِم کو خط روانہ  کرتے ہوئے  1960  میں  طے پانے  والے  سندھ طاس    کے معاہدے پر  عمل درآمد کو ممکن  بنانے کی اپیل کی ہے۔

رواں ماہ ورلڈ بینک نے پاکستان اور بھارت کے وزراء کو لکھے گئے خط میں دونوں ملکوں کو اپنا آبی تنازع باہمی طور پر حل کرنے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ متبادل ذریعے سے ثالثی کی کوشش سے اس کے بقول یہ معاہدہ غیر فعال ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت غیرجانبدار مبصر جب کہ پاکستان چیئرمین بین الاقوامی ثالثی عدالت کے تقرر کا خواہاں ہے۔ستمبر سے دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی  کشیدگی کے بعد سے بھارت مختلف مواقع پر اس معاہدے کو منسوخ اور پاکستان کے لیے پانی بند کرنے کی دھمکیاں  دیتا آیا ہے۔

سن 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت مشرقی دریاؤں بیاس، ستلج اور راوی کے پانی پر بھارت جب کہ مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب کے پانی پر پاکستان کو اولیت  کا حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں