نیا بلوچستان، نیا پاکستان ہے: وزیراعظم نواز شریف

بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ہوشاب میں این 85 سوراب-ہوشاب روڈ کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کو اس کا حق دے رہے ہیں، کوئی احسان نہیں کر رہے

630104
نیا بلوچستان، نیا پاکستان ہے: وزیراعظم  نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بلوچستان مثالی ترقی کے دور سے گزر رہا ہے، یہاں نیا بلوچستان بن رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ہوشاب میں این 85 سوراب-ہوشاب روڈ کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کو اس کا حق دے رہے ہیں، کوئی احسان نہیں کر رہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار تک پہنچنے کیلیے عوامی خدمت ہی واحد راستہ ہے اور اس کا فیصلہ 2018 میں ہوگا۔  

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں سوراب ہوشاب شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان میں انقلابی ترقی کاراستہ کھلنے والاہے اور امید کے کئی چراغ روشن ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا بلوچستان بن رہا ہے تو سمجھ لیں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے، بلوچستان میں ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے اور اس طرح کی ترقی آج سے پہلے بلوچستان میں نہیں ہوئی اور نہ ہی مثال ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سوراب ہوشاب شاہراہ 448 کلومیٹرطویل ہے، منصوبے پر22 ارب روپے لاگت آئی، اس کی تعمیر2014 میں شروع کی گئی تھی۔ اس شاہراہ کی تعمیرسے افغانستان سمیت وسط ایشائی ریاستوں کوگوادرتک رسائی آسان ہوجائےگی۔ شاہراہ کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں