دہشت گردوں، سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائےگا: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک کے حاصل ہونے والے نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں استحکام کے لیے بلا امتیاز انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے

629244
دہشت گردوں، سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائےگا: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا، پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک کے حاصل ہونے والے نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں استحکام کے لیے بلا امتیاز انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر انھیں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا)، خیبرپختونخوا اور مالا کنڈ ڈویژن میں جاری سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں موجود دہشت گردوں اور شہری علاقوں میں موجود ان کے سہولت کاروں کے درمیان گٹھ جوڑ کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا، چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے اور کتنے ہی جدوجہد کیوں نہ کرنی پڑے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاک آرمی کو دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا،بلا امتیاز انٹیلی ایجنسی آپریشنز پر توجہ دی جائے،پاک فوج اپنے قبائلی عوام کے ساتھ ہے جو بہادر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی،دہشتگردوں کے درمیان روابط ختم کرنے کیلیے بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی، علاقے میں قیام امن ، ترقیاتی کاموں کیلیے پاک فوج ، قبائل شانہ بشانہ رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں