جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

تقریب سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی

619582
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے ، جی ایچ کیو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں جنرل راحیل شریف نے کمانڈ سٹک جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی ۔

تقریب سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی۔

تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، اشفاق پرویز کیانی ، عبدالقادر بلوچ ، ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت ارکان کابینہ و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے منصب کے تقاضوں پر پورا اترنے کا موقع دیا ۔ راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج کے اس تعاون پر ہمیں فخر ہے ، ہمیں خطے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اندرونی خطرات کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ۔

س موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے دستے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستے نے سلامی پیش کی ۔ نئے فوجی سربراہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔

قبل ازیںتقریب میں اعزازی لیفٹیننٹ غلام علی کی قیادت میں ملٹری بینڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائی جبکہ اعزازی گارڈ کے دستے کی قیادت میجر حارث اسلم نے کی ۔



متعللقہ خبریں