پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا چھوڑنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ خطے میں علاقائی روابط کو مربوط بنانا ہماری پالیسی کا ایک حصہ ہے، پاکستانی ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے

618208
پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا چھوڑنے کی کوششیں ناکام  ہو رہی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان نواز شرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو  عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور  اب دنیا خود چل کر پاکستان کے پاس آنے لگی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم   نواز شریف  ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔  انہوں نے  اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ خطے میں علاقائی روابط کو مربوط بنانا ہماری پالیسی کا ایک حصہ ہے،  پاکستان اپنے محل وقوع کو معاشی میدان میں ترقی کے لیے استعمال کرنے کا متمنی ہے۔ ہم اسی حوالے سے اپنی کوششیں صرف کر رہے ہیں کیونکہ اس  پالیسی کے فوائد پورے خطے کو حاصل ہو سکتے ہیں، مشترکہ کوششوں سے ہی خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں  ترقیاتی اہداف کےحصول  کی خاطر مختلف أمور پر  کام   جاری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کے لیےبہت اہم ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہی۔ ایران کے بعد  اب روس بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں