دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں: جنرل راحیل شریف

مشقوں کے معائنے کے سلسلے میں آرمی چیف نے رات بھی فیلڈ ایریا میں گزاری ۔ ان مشقوں کا مقصد سنٹرل کمانڈ کے انفنٹری اور میکا نائزڈ ٹروپس اور امدادی عناصر کی شمولیت سے ترتیب دیئے گئے جدید آپریشنل پلانز کی توثیق کر نا تھا

606810
دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اور

کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا جب کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

انہوں نے  ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کھاریاں کے قریب فیلڈ ایریا میں سنٹرل کمانڈ کی مشقوں کے معائنے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کے معائنے کے سلسلے میں آرمی چیف نے رات بھی فیلڈ ایریا میں گزاری ۔ ان مشقوں کا مقصد سنٹرل کمانڈ کے انفنٹری اور میکا نائزڈ ٹروپس اور امدادی عناصر کی شمولیت سے ترتیب دیئے گئے جدید آپریشنل پلانز کی توثیق کر نا تھا۔مشقوں میں ایس ایس جی کے فری فال پیراٹروپرز نے متاثر کن انداز میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر ڈیجیٹائز کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے استعمال کے علاوہ ان مشقوں میں اندرون ملک تیار کیے گئے مائن ڈسپینسنگ سسٹم کے باقاعدہ استعمال کا بھی مشاہدہ کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان مشقوں کے اختتام پر اپنے خطاب میں مشقوں کے معیار اور مہارت کو سراہا اور اسے ملکی دفاع کے لئے فوجی صلاحیت میں اضافہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا پاک فوج ملکی دفاع کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر بالخصوص مغربی بارڈر پر جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے حدمصروفیت کے باوجود اپنے آپ کو دشمن کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رکھا ہوا ہے

ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے، کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی ساختہ سسٹم کی شمولیت سے خود انحصاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں