راحیل شریف کا  ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

583400
راحیل شریف کا  ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف راولپنڈی ٹین کور ہیڈ کوارٹر کے دورے پر پہنچے جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سمیت فوجی دستوں کی تیاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ آرمی چیف راحیل شریف نے بری فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور جوانوں کے مورال اور حوصلے کی داد دی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی دسویں کورپوری کنٹرول لائن کے علاقے کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔



متعللقہ خبریں