پاکستان نے عالمی امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار قربانیاں دی ہیں: نواز شریف

وزیراعظم نےاس عزم کا اظہارکیا کہ کشمیریوں پرتشددبرداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کاوعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے" مظلوم کشمیری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی حمایت کےحقدار ہیں"

579294
پاکستان نے عالمی امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار قربانیاں دی ہیں: نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بہادر مسلح افواج اور قوم کی تائید کے ساتھ کسی بھی داخلی اور خارجی خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا دنیا گواہ ہے کہ پاکستان نے عالمی امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، خارجہ سیکرٹری، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا پاکستان پرامن جنوبی ایشیا کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے کے عوام کو ترقی اور خوشحالی دی جاسکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے ' مظلوم کشمیری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی حمایت کے حق دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی اخلافی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
 وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960ءمیں عالمی بینک کی ثالثی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی طورپر متفقہ انتظام ہے اور کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر معاہدے سے خود کو علیحدہ نہیں کرسکتا۔ اجلاس نے اتفاق کیا کہ پاکستان ایک پرامن جنوبی ایشیا کے لئے کوشاں رہے گا تا کہ اس کے عوام 21ویں صدی کی ترقی اور خوشحالی سے مستفید ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس نے یہ بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اپنے عوام اور بہادر مسلح افواج کے بھرپور عزم کے ساتھ کسی بھی بیرونی یا داخلی سلامتی کے خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں