پاکستانی نوجوان نسل با صلاحیت و پُر عزم ہے، جنرل راحیل شریف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سراہا

578878
پاکستانی نوجوان نسل با صلاحیت و پُر عزم ہے، جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ  پاکستانی  نوجوان نسل باصلاحیت  ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ  مستقبل میں  پاکستان کو بلندیوں پر لے جائےگی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول اورکالجزکے طلبہ و طالبات کی  ایوارڈ تقریب میں  مہمان خصوصی کے طور پر  شرکت کرنے والے  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز عطا کیے۔

اس موقع پر انہوں نے  اپنے خطاب میں بتایا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت، خوشحال، روشن اورمحفوظ پاکستان کی ضامن ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی نئی نسل پاکستان کو بلندیوں پرلے جائے گی، نوجوان پاکستان کواپنی محنت اورجذبےسےترقی کی منازل تک پہنچائیں گے، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخرہے اورتعلیمی اداروں کو طلبہ کی کردار سازی پر توجہ دینا ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں