وزیراعظم نواز شریف عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم  سےآگاہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف صدرجب طیب ایردوان سے ملاقات میں ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد کی صورتحال ، فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی اور پاکستان میں گولن تحریک کے تحت چلنے والے اسکولوں کا معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

571395
وزیراعظم نواز شریف عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم  سےآگاہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم   سےآگاہ کریں گے

وزیراعظم نوازشریف کل انتہائی اہم دورے پر امریکا جا رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام  متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

 وزیراعظم نواز شریف کی دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس کے دوران وہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم، بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیویارک پہنچتے ہی وزیراعظم امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ جان کیری سے ملاقات کے بعدوہ  ترکی کے  صدر رجب طیب ایردوان سے بھی  ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما نہ صرف ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے بلکہ فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی اور پاکستان میں گولن تحریک کے تحت چلنے والے اسکولوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔



متعللقہ خبریں