وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ اجلاس، افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری

اجلاس  میں افغان مہاجرین کے پاکستان قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کو 31 مارچ 2017 تک پاکستان میں قیام کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں بہت عزیز ہیں

568180
وزیراعظم  نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ اجلاس، افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری

وفاقی کابینہ کااجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں دیامربھاشاڈیم کیلئے اراضی اوررعایتی نرخوں پربنجراراضی کے حصول اوربرآمدات کوفروغ دینے کی موجودہ صورتحال اورحکمت عملی پرغور گیا۔

اجلاس  میں افغان مہاجرین کے پاکستان قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کو 31 مارچ 2017 تک پاکستان میں قیام کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں بہت عزیز ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افغان مہاجرین کو سہولتیں دینے کیلئے جامع اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ۔ اس سے قبل ہونے والے معاہدے کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31 دسمبر 2016 تک پاکستان میں رہ سکتے تھے۔

کابینہ پاکستان اورانڈونیشیاکے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے پر بھی بات چیت کررہی ہے۔کابینہ دوہزار تیرہ، چودہ، پندرہ اورسولہ کے دوران کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
اجلاس میں نجکاری کے بارے میں کابینہ کے فیصلوں کاجائزہ بھی لیا گیا ۔

دوسری جانب کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ سیلاب کے خطرات میں بھی کمی آئے گی ۔



متعللقہ خبریں