نواز شریف کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنما برہان وانی اور متعدد دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

526941
نواز شریف کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ غیرمسلح کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر حق خودارادیت کی جائز جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا ہے ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنما برہان وانی اور متعدد دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کے خلاف غیر قانونی طور پر طاقت اور جارحیت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ظالمانہ حربوں سے جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

وزیراعظم نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے ۔
انہوں نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کرنے کا حق دینے کیلئے استصواب رائے کرانے کا اپنا وعدہ پورا کرے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کا قتل عام اور کشمیریوں پر طاقت کا استعمال قابل مذمت ہے۔
نوازشریف نے کشمیری رہنمائوں کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہارکیا۔              



متعللقہ خبریں