ڈاکٹرزسے سفر کی اجازت ملنے پر ہم وطنوں کے درمیان ہو گا: نواز شریف

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ انکے فائنل چیک اپ کے بعد انکے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا

522101
ڈاکٹرزسے سفر کی اجازت ملنے پر ہم وطنوں کے درمیان ہو گا: نواز شریف

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ انکے فائنل چیک اپ کے بعد انکے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   وزیراعظم محمد نواز شریف ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم انکی وطن واپسی کے بارے میں عوام کو تب ہی بتایا جائے گا جب انکے سرجن کوئی فیصلہ کریں گے۔

 جمعرات کو کارکنان اور عوام کے نام پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میری وطن واپسی کے موقع پر بڑے استقبالیہ پروگراموں کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ میں اس خلوص کے لیے بہت احسان مند ہوں۔ یہ محبت میرے لیے اور میری جماعت کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ جیسے ہی ڈاکٹرز سفر کی اجازت دیں گے ، میں اہل وطن کے درمیان ہوں گا اور ہم بھرپور ترقی کی راہ پر ساتھ ساتھ سفر کریں گے ۔

 وزیر اعظم نے پیغام میں اہل وطن پر زور دیا ہے کہ عید کی تیاریاں دینی اور تہذیبی روایات کی روشنی میں کریں۔ عید مناتے وقت انہیں بھی یاد رکھا جائے جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور جنہوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کر دی وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عوام پرزوردیا ہے کہ وہ ان کی وطن واپسی پر بڑے پیمانے پر استقبال کی تیاریاں نہ کریں ۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد وطن پہنچ کر ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قوم کا ساتھ دیں گے۔ 

 



متعللقہ خبریں