اوور سیز تھانے بنانے کا فیصلہ , بیرون ملک پاکستانیوں کا حق نہیں مارنے دینگے : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ  اس سلے میں ا یئرپورٹس پر فرنٹ ڈیسک بھی بنا ئے جائیں گے ،محنت کر کے رزق حلال پاکستان بھجوانے والوں کا حق کسی کو نہیں مارنے دیں گے اوربیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیدادوں پر کسی کو قبضے نہیں کرنے دیں گے

518351
اوور سیز تھانے بنانے کا فیصلہ , بیرون ملک پاکستانیوں کا حق نہیں مارنے دینگے :  شہباز شریف

پنجاب  کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں اوران کے خون پسینے کی کمائی کا تحفظ کرنا ہمار فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں  اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بنایا گیا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوورسیز تھانے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سلے میں ا یئرپورٹس پر فرنٹ ڈیسک بھی بنا ئے جائیں گے ،محنت کر کے رزق حلال پاکستان بھجوانے والوں کا حق کسی کو نہیں مارنے دیں گے اوربیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیدادوں پر کسی کو قبضے نہیں کرنے دیں گے ۔

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے شہبا زشریف نے کہا کہ رزق حلال کمانے والے اوورسیز کی محنت پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اورہم سب نے ملکر بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کا حق دلانا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی ، قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

                           

                                                                                   



متعللقہ خبریں