زیر اعظم بن علی یلدرم کا ٹویٹر سے پہلا سرکاری پیغام
جناب صدر رجب طیب ایردوان اور ہم دعوی دوستوں کے ہمراہ اس مقدس سفر پر تمام تر مشکلات کے باوجود آپ کی دعاوں اور تعاون سے گامزن رہیں گے
![زیر اعظم بن علی یلدرم کا ٹویٹر سے پہلا سرکاری پیغام](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1706/79ca/f5db/575ba8492ecea.jpg?time=1718940839)
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ٹویٹر سے اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔
وزارت عظمی کی جانب سے جاری کردہ پریس اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم یلدرم ذاتی ٹویٹر اکاونٹ استعمال نہیں کریں گے۔
یعنی ان کے نام پر ساری ٹویٹس وزارت عظمی کے اکاونٹ سے کی جائیں گی۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری اکاونٹ کے علاوہ کے کسی دوسرے اکاونٹ پر اعتبار نہ کیا جائے۔
جن کے مطابق ٹویٹر اور انسٹا گرام کے لیے tc_basbakan اور فیس بک کے لیے tcbasbakan ایڈرس استعمال کیا جائیگا۔
جناب یلدرم نے اپنی پہلی ٹویٹ میں کہا ہے کہ" جناب صدر رجب طیب ایردوان اور ہم دعوی دوستوں کے ہمراہ اس مقدس سفر پر تمام تر مشکلات کے باوجود آپ کی دعاوں اور تعاون سے گامزن رہیں گے۔"
وزیر اعظم نے ہم وطنوں کو رمضان شریف کی مبارکباد بھی دی۔