اوباما انتظامیہ کی پاکستان کی امداد کومشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت

اوباما انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی اوروعدے پورے نہ کرنے پر پاکستان کو 450 ملین ڈالرکی امداد روکنے کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔

493183
اوباما انتظامیہ کی پاکستان کی امداد کومشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت

 

 

اوباما انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی اوروعدے پورے نہ کرنے پر پاکستان کو 450 ملین ڈالرکی امداد روکنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے پیچیدگیاں پیداہوں گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے قانون سازوں کے نقطہ نظرکا جائزہ لیا گیا ہے۔ایوان میں اس بل پر رواں ہفتے کے آخر پر ووٹنگ کا امکان ہے۔  امریکی محکمہ خارجہ کے ایک پالیسی بیان میں پاکستان کویقین دلایا گیا ہے کہ وہ ایک خود مختاربلوچستان کے مطالبے کا حامی نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستان کے اتحاد اوراس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ ہم نے پاکستان میں موجودتمام فریقوں سے مسلسل اپیل کی کہ وہ ایک پرامن اوردرست سیاسی عمل کے ذریعے اختلافات کاخاتمے کریں۔



متعللقہ خبریں