تحریک انصاف کو یکم مئی کے جلسے کی اجازت نہیں مل سکی

اگر تحریک انصاف چیئر کراس پر ہی جلسہ کرنے پربضد ہے تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن  اسے اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود اٹھانی ہو گی

481113
تحریک انصاف کو یکم مئی کے  جلسے کی اجازت نہیں مل سکی

اطلاع کے مطابق لاہور کی مقامی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چیئرنگ کراس پر یکم مئی کو جلسے کی اجازت دینے سے  دو ٹوک  انکار کردیا ہے۔

جلسے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ  بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لئے گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو چیئرنگ کراس پر جلسے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیرمین عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے اور سیکیورٹی فراہم کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہم ہر صورت چیئرنگ کراس پر ہی جلسہ کریں گے۔

ادھر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ  اگر تحریک انصاف چیئر کراس پر ہی جلسہ کرنے پربضد ہے تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن  اسے اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود اٹھانی ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں