7.1کی شدت کے زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے

پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ بعض مقامات پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کا پہلا جھٹکا معمولی نوعیت کا تھا تاہم اس کے کچھ ہی لمحوں بعد زیادہ شدت کے جھٹکے

468178
7.1کی شدت کے زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے

پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ بعض مقامات پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کا پہلا جھٹکا معمولی نوعیت کا تھا تاہم اس کے کچھ ہی لمحوں بعد زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام تعطل کا شکار ہوگیا۔

زلزلے کے باعث کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آفٹرشاکس کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں کی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 ریکارڈکی گئی جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں 236 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

دوسری جانب بھارت کے شمال مغربی حصوں اور پاکستان سے ملحقہ افغان وعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نئی دلی میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد میٹرو ٹرین کو روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی جبکہ اس کا دورانیہ بھی طویل بتایا گیا، زلزلے کے جھٹکے 3 منٹ تک محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 6 ماہ قبل بھی اکتوبر 2015 میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں 220 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں