پانامالیکس انکشافات کے بعد حکمرانوں کیخلاف تحقیقات شروع کی جانی چاہیے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس انکشافات کے بعد ہر ملک میں حکمرانوں اور دیگر افراد کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ، بھارت میں بھی سپریم کورٹ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے مگر ہمارے ملک میں کسی بھی حکمران کیخلاف احتساب کا عمل تاحال شروع نہیں ہوا

464916
پانامالیکس انکشافات کے بعد حکمرانوں  کیخلاف تحقیقات شروع کی جانی چاہیے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کرپشن کی اور جرائم کئے وہ دندناتے پھر رہے ہیں اور معصوم لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ظہار یکجہتی کیلئے انسداد دہشت گردی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئےکیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات کے بعد ہر ملک میں حکمرانوں اور دیگر افراد کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ، بھارت میں بھی سپریم کورٹ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے مگر ہمارے ملک میں کسی بھی حکمران کیخلاف احتساب کا عمل تاحال شروع نہیں ہوا ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے اپنے پیسے اور جائیدادیں باہر رکھی ہوئی ہیں اور ٹیکس بھی ادانہیں کرتے مگر اس کے باوجود انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد 22 جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور ہم نے حکومت سے چار حلقے مانگے تھے اور ان چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی۔اپنی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے میری گرفتاری کا حکم دیا تو میں ضمانت نہیں کرواؤں گاتاہم مجھے میرا جرم بتایا جائے۔



متعللقہ خبریں