اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کےسلسلےمیں صوفیانہ موسیقی کااہتمام

پاکستان کے معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے صوفی نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سفارتکاروں کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور دوسرے ملکوں کے سفیروں نے تقریب میں شرکت کی

457209
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کےسلسلےمیں صوفیانہ موسیقی کااہتمام

پاکستان کے معروف گلوکاراستادراحت فتح علی خان نےصوفی نائٹ میں اپنے فن کامظاہرہ کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان کے سلسلے میں صوفیانہ موسیقی کا پروگرام ہوا۔پاکستان کے معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے صوفی نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سفارتکاروں کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور دوسرے ملکوں کے سفیروں نے تقریب میں شرکت کی۔

صوفیانہ میوزک کی دھنوں پر سفارتکارہوں یا اقوام متحدہ کے دفتر سے وابستہ اہلکار ہرشخص جھومتانظرآیا۔راحت فتح علی خان نے استادنصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی قوالیاں پیش کیں تو لوگوں پر سحرطاری ہوگیا،وجد میں شرکاجھومتے رہے۔خواتین کی بھی بڑی تعداد یوم پاکستان کے موقع پرمنعقد اس کنسرٹ میں موجود تھی۔جنرل اسمبلی کے اس ہال میں کنسرٹ کے موقع پرتل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور جیسے جیسے راحت فتح علی خان نے ایک کے بعد ایک قوالی پیش کی تولوگ دیوانہ وارجھومتے رہے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا ایک سو چالیس ممالک کے نمائندے پاکستانی ثقافت اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے ۔انہوں نے کہا یہ فخر کی بات ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی ثقافت کو پیش کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ موسیقی حقیقی اسلامی تعلیمات کواجاگر کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں