حکومت نےسابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد حکومت نے انھیں علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے

452940
حکومت نےسابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد حکومت نے انھیں علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مقدمات میں پیش ہونے کا وعدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تقریباً دو سال سے موجودہ حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا ہوا تھا۔

چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے حوالے سے بیک چینل میں ہونی والی بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا یا نکالنا اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے سے مشروط ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج باقاعدہ درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر کیس جوں کے توں رہیں گے اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مقدمات میں پیش ہونے کا وعدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ علاج کے بعد 4 سے 6 ہفتے میں واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 5 اپریل 2013 کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا، جس پر پرویز مشرف نے 6 مئی 2014 کو اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں