پاکستان اور افغانستان میں 5.9 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 157 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی شہروں اور اپر دیر ، لوئر دیر ، سوات اور باجوڑ سمیت قبائلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے

436771
پاکستان اور افغانستان میں  5.9 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے شمالی علاقوں اور أفغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان جھٹکوں سے قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 157 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی شہروں اور اپر دیر ، لوئر دیر ، سوات اور باجوڑ سمیت قبائلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی ۔

گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان میں 7.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا تھا جس سے تقریباً 400 ہلاک اور متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔



متعللقہ خبریں