پاکستان ایران اور سعودی تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، بان کی مون

پاکستان ایران اور سعودی تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، بان کی مون

431864
پاکستان ایران اور سعودی تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ایران-سعودیہ تنازع کو دور کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری تحریری اعلامیہ کے مطابق بان کی مون نے نواز شری سے ٹیلی فون بات چیت میں کہا ہےکہ پاکستان کے ان دونوں ممالک سے اچھے تعلقات استوار ہیں لہذا یہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے حالیہ دورہ تہران اور ریاض کے حوالے سے بریفنگ دی ، جس کا ایجنڈہ اسی مقصد پر مبنی تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے اور تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناو پیدا ہوا تھا ۔

اس واقع کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر اس ملک کو چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

سعودی عرب کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کیے جانے کے بعد بحرین اور سوڈان نے بھی اس ملک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ متحدہ عرب امارت نے ایران میں اپنی سفارتی نمائندگی کو چارج ڈی افیئرز کی سطح تک کم کرنے اور اپنے ملک میں موجود ایرانی سفارتکاروں کی تعداد میں کمی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی کے ثالثی کردار کو مسترد کردیا تھا۔





متعللقہ خبریں