پاکستان میں زیکا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ، سائرہ تارڑ

پاکستان میں زیکا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ، سائرہ تارڑ

431689
پاکستان میں زیکا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ  نہیں ، سائرہ تارڑ

وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ہم ذیکا وائرس کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ملک میں زیکا وائرس کا ایک بھی کیس رجسٹرڈ ہوا اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

وزارت صحت اسلام آباد میں زیکاوائرس سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سمیت طبی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ زیکا وائرس کی روک تھام اور صحت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مربوط اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہماری تمام تر توجہ زیکا وائرس کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ڈینگی اور زیکا وائرس ایک ہی قسم کے مچھر سے پھیلتا ہے لیکن تاحال پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا اور نہ ہی ملک میں اس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ ہے۔



متعللقہ خبریں