پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال،تین پروازیں جدہ روانہ

پی آئی اے کی انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی جزوی بحالی کا دعویٰ کیا ہے،5 دن سے پریشان مسافروں نے سکھ کا سانس لیا، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کو لے کر 2 پروازیں راول پنڈی پہنچ گئیں جبکہ لاہور ایئر پورٹ سے آج شام فلائٹ آپریشن کی بحالی کا امکان ہے

428590
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال،تین پروازیں جدہ روانہ

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے جبکہ انتظامیہ نےاندرون اور بیرون ملک 3 جہاز اڑادیے، ڈائریکٹر اور جنرل منیجرلیول کے پائلٹوں نے آج پروازیں آپریٹ کیں ۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی جزوی بحالی کا دعویٰ کیا ہے،5 دن سے پریشان مسافروں نے سکھ کا سانس لیا، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کو لے کر 2 پروازیں راول پنڈی پہنچ گئیں جبکہ لاہور ایئر پورٹ سے آج شام فلائٹ آپریشن کی بحالی کا امکان ہے۔

دو پروازیں جدہ جاکر مسافروں کولے آئیں اور ہڑتالی دیکھتے رہ گئے ۔پاکستان آنے پر جدہ میں پھنسے 700 عمرہ زائرین نے سکھ کا سانس لیا ،مگر اب بھی تقریباً 3 ہزار افراد وطن واپسی کی راہ تک رہےہیں ، راولپنڈی کے سوا دیگر شہروں میں فلائٹ آپریشن چھٹے روز بھی مکمل بند ہے ۔

لاہورمیں پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی معطلی پانچویں روزبھی جاری ہے۔




متعللقہ خبریں