پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ، نواز شریف

پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ، نواز شریف

427948
پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ، نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دورہ مظفر آباد کے دوران آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سمیت اہم مسائل کو پرامن طریقے سے حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔کشمیر ایشو پاکستان اور بھارت کی موجودہ قیادت کے لئے ایک امتحان ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قومی روایت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سمیت ہر معاملے پر بھارت کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قومی روایت ہے اور اس بات کا اعلان ہے کہ کشمیر ہماری یاداشت کا مستقل حصہ ہیں، کوئی پاکستانی کشمیرکو بھلا نہیں سکتا۔



متعللقہ خبریں