وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم پرموثرعملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم پر موثر عملدرآمد اور نگرانی کی ہدایت کی ہے وہ آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سکیم کے آغاز سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

412987
وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم پرموثرعملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم پر موثر عملدرآمد اور نگرانی کی ہدایت کی ہے وہ آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سکیم کے آغاز سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ایسے غریب ترین لوگوں کوبلامعاوضہ علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے جو علاج معالجے کے اخراجات ادا نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غریب ترین افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم ہائوس میں قومی صحت پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل دینے اور اس کے اجراء پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نادار اور مستحق افرراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کئے بغیر غربت کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے تاکہ اگر کوئی رکاوٹ سامنے آئے تو اسے بروقت دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس پروگرام اور اسکے تحت بیماریوں کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے آگاہی مہم ضروری ہے۔
اجلاس میں صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ ، وزیراعظم آفس کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک ، مریم نواز اور دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں