وزیراعظم نواز شریف مالٹا کے دورے پر

دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں دہشت گردی، انتہا پسندی کی روک تھام ، پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف اورتارکین وطن کے بحران سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا

422442
وزیراعظم نواز شریف مالٹا  کے دورے پر

وزیر اعظم نواز شریف دولت مشترکہ کے 3 روزہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مالٹا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں دہشت گردی، انتہا پسندی کی روک تھام ، پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف اورتارکین وطن کے بحران سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔اجلاس میں شریک رہنما اگلے چار سال کی مدت کیلئے دولت مشترکہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب بھی کریںگے۔
دولت مشترکہ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان دولت مشترکہ کے آٹھ بانی رکن ملکوں میںشامل ہے اور اس تنظیم کے ساتھ اپنی وابستگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں