جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے پر

پاکستان بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے

417406
جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے پر

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ نومبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
پانچ روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف امریکی قیادت کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغان قیادت کے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں