راولپنڈی میں مزید نوے افراد ڈینگی وائرس کا شکار

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2150 تک پہنچ گئی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

394605
راولپنڈی میں مزید نوے افراد ڈینگی وائرس کا شکار

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نوے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2150 تک پہنچ گئی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں گنجائش کم پڑ گئی ہے ۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی توجہ ڈینگی مریضوں پر ہونے کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے دیگر مریض مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ جن یونین کونسلز میں ڈینگی لاورا موجود ہے وہاں پر دن میں دو بار سپرے کیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں