اقتصادی راہداری سے ملک میں خوشحالی آئیگی: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک قومی منصوبہ ہے اوراس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو اسلام آباد میں میڈی بینک ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

391585
اقتصادی راہداری سے ملک میں خوشحالی آئیگی: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک قومی منصوبہ ہے اوراس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو اسلام آباد میں میڈی بینک ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ کم آمدنی والے افراد کو ادویات فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کرنا ان کیلئے خوشی کا باعث ہے۔
صدر نے کہاکہ بنک کا دائرہ کار اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا تک بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ممنون حسین نے یقین دلایا کہ راہداری منصوبے کے روٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔

 

 





ٹیگز:

متعللقہ خبریں