عمران خان کی خیبرپختونخواہ میں کرپشن کے کلاف کاروائی کی دعوت

عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جسے ہم کرپشن پر نہیں پکڑ سکے، رینجرز آکر پکڑ لے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، یہاں کی عوام بھی خیبرپختونخوا جیسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ عمران خان کے مطابق کرپشن معاشرے کو تباہ کردیتی ہے

374113
عمران خان کی خیبرپختونخواہ میں کرپشن کے کلاف کاروائی کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رینجرز کو صوبہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی دعوت دے دی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جسے ہم کرپشن پر نہیں پکڑ سکے، رینجرز آکر پکڑ لے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، یہاں کی عوام بھی خیبرپختونخوا جیسی تبدیلی چاہتے ہیں۔
عمران خان کے مطابق کرپشن معاشرے کو تباہ کردیتی ہے، سندھ کے عوام کے حقوق کے لئے لڑوں گا جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ لوٹ مار ہورہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا پیسہ ملک سے باہر جارہا ہے، عوام کاپیسہ طاقتور لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں