ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے  یومِ پاکستان کی مبارک باد۔ آج انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی باشندے اور طلبا شرکت کررہے ہیں۔

326512
ٹی آر ٹی اُردو کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

آج پاکستان بھر میں غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتماما کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی باشندے اور طلبا شرکت کررہے ہیں۔ شام کے وقت بھی سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے انقرہ کے مرکزی علاقے قزلائی میں تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس تصویری نمائش میں ترک مصوروں نے پاکستان کے بارے میں اتاری جانے والی تصاویر کو نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا پاکستان کے گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے کل رات چراغاں کیا اور قوم پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کہ 13 اگست کی رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر آسمان روشنیوں سےمنور ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان، بوڑھے، بچے سب ہی ملی نغموں پر رقص کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منچلے رات کو سڑکوں پر نکل آئے اور یوم آزادی کا جشن منایا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے كہ یہ دن خوشی كا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ كے حضور سجدہ شكر بجا لانے اور اس عہد كو تازہ كرنے كا بھی كہ ہم متحد اور یكجان ہو كر ان مقاصد كے لئے جدوجہد كرتے رہیں گے جن كے لئے پاكستان حاصل كیا گیا تھا۔ انہوں نے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں كے لئے ایك آزاد و خودمختار ریاست كا خواب دیكھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ولولہ انگیز تحریك كے ذریعے اس خواب كو تعبیر كی شكل دی ہے۔

قوم یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ منائے گی۔
ہر سال 13 اگست کی شب جشن آزادی کے موقع پر شہر لاہور کو دلہن کی طرح برقی قمقمے روشن کرکے سجایا جاتا ہے۔ اس سال بھی زندہ دلان لاہور آزادی کا جشن منانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شہر کی بڑی چھوٹی، سرکاری اور نیم سرکاری عمارات کو روشن کر دیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں