اسلام آباد میں جواد ظریف - سرتاج عزیز ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور خارجہ اور قومی سلامتی کے امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور تعاون کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

326199
اسلام آباد میں جواد ظریف - سرتاج عزیز ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور خارجہ اور قومی سلامتی کے امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور تعاون کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا۔ دہشتگردی اور غیر مستحکم کرنے والے عناصر کے خلاف پاکستان اور ایران کو مل کر لڑنا ہوگا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس موقع پر کہا کہ کچھ عناصر بلوچستان میں عدم استحکام کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ پاک ایران سرحد پر امن نہیں چاہتا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وہ بھارت کی دعوت پر 23 اگست کو نئی دہلی جائیں گے۔ افغانستان میں بھی امن و استحکام صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں