پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیکس اسکینڈل منظر عام پر

قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ 10 سال سے ایک گینگ بچوں سے بدفعلیوں میں سرگرم تھا، گروہ میں 25 سے زائد افراد شامل ہیں اور وہ بچوں سے بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو نہ صرف بلیک میل کرتے تھے

319339
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیکس اسکینڈل منظر عام پر

ملکی تاریخ میں بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل منظرعام پر آگیا اور پولیس نے قصور سے سیکڑوں بچوں سے بد فعلی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔
قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ 10 سال سے ایک گینگ بچوں سے بدفعلیوں میں سرگرم تھا، گروہ میں 25 سے زائد افراد شامل ہیں اور وہ بچوں سے بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو نہ صرف بلیک میل کرتے تھے بلکہ دھونس دھمکیوں کے ذریعے رقم بھی وصول کرتے تھے۔
وزیر اعلٰی شہباز شریف نے قصور واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں قصور واقعہ پر دی جانے والی رپورٹ پر بھی بحث ہوگئی ۔ قصور میں بچوں سےزیادتی سکینڈل کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ مرکزی ملزم عثمان کا جسمانی ریمانڈ آج حاصل کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ سکینڈل کے حوالے سے وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں قصور واقعہ پر دی جانے والی رپورٹ پر بھی بحث ہوگی ، واقعہ کے مطابق قصور میں 6 سال تک وحشت اور درندگی کا کھیل کھیلا جاتا رہا ۔ 274 بچوں سے زیادتی کی 400 ویڈیوز منظرعام پر آئیں ۔
ڈی پی او نے کیس میں کسی بھی سیاسی دباؤ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اپنا کام ایک ہفتے میں مکمل کر لے گی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں