میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد

میاں نواز شریف نے سیہلاب و طغیانی کا سد باب کرنے کے لیے 30 کروڑ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 130 کروڑ خرچ کیے جانے کا اعلان کیا ہے

318585
 میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کی امداد

وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے میانوالی کو سیلاب کی تباہی سے بچانے کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بارش کے پانی اورپہاڑی نالوں میں طغیانی نے اس علاقے میں تباہ کاریاں مچائی ہیں۔قدرتی آفت سے اموات سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ" گئی ہوئی جان واپس تو نہیں آسکتی البتہ مالی امداد سے لواحقین کو کچھ سہارا مل سکے گا۔ ہم متاثرہ علاقے کو مزید سیلاب سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔سیلابوں کو روکنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر نا گزیر ہے۔"
وزیر اعظم نے طغیانی کا سد باب کرنے کے لیے 30 کروڑ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 130 کروڑ خرچ کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔جب کہ عیسی ٰخیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر پلانٹ کی تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ گھر گھر خوشحالی آئے اور ملک ترقی کی منازل طے کرتا جائے۔ عوام کی خوش حالی اورانہیں روزگار کی فراہمی ہماراعزم جب کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 3 سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہتر ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں