دو ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزا

این ایل سی میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیراختر کو سروس سے برخاست کر دیا گیا، پنشن، ایوارڈز، اعزازات اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی تمام سہولتیں واپس لے لی گئیں، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ افضل مظفر کی کارکردگی پر انتہائی سخت سزا

316950
دو ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزا

این ایل سی میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ، میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر اختر کو سروس سے برخاست کر دیا گیا ، پنشن ، ایوارڈز ، اعزازات اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی تمام سہولتیں واپس لے لی گئیں ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ افضل مظفر کی کارکردگی پر انتہائی سخت سرزنش کا اظہار کیا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیر خان کو بری کردیا گیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ افسران NLC کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے غلط فیصلوں میں ملوث پائے گئے تھے جس سے ادارے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ انہیں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر قائم کی گئی ایک انکوائری کمیٹی نے سزا سنائی۔
این ایل سی میں گھپلوں کی نشاندہی دو ہزار نو میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ کے دوران ہوئی تھی جس پر پاک فوج نے دو ہزار دس میں انکوائری شروع کی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگامی بنیادوں پر کیس کو نمٹانے کی ہدایت کی تھی ۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ فوج اپنی روایات کے مطابق احتساب، انصاف اور غیر جانبداری کے اعلیٰ معیارات برقرار رکھے گی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں