تحریک انصاف کا برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کےسامنے احتجاج

پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان نہ صرف پاکستان میں بلکہ لندن میں بھی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز لندن میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے مظاہرے کے بعدتحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہکے سامنے احجتاجی مظاہرہ کیا

385176
تحریک انصاف کا  برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کےسامنے احتجاج

پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان نہ صرف پاکستان میں بلکہ لندن میں بھی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کے روز لندن میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے مظاہرے کے بعد کل تحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
فیصل واڈا کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین ایم کیو ایم کی قیادت کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم کراچی میں امن چاہتے ہیں۔ قومی اداروں سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کسی صورت قابل قبول نہیں۔
احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمان نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم قائد لندن میں رہ کر پاکستان میں شر انگیزی میں ملوث ہیں۔ الطاف حسین کو پاکستان کے قومی اداروں کیخلاف تقاریر سے روکا جائے اور ان کیخلاف جاری مقدمات میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں