وزیراعظم نواز شریف جلد ہی متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے

کہ یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمین کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے

346826
وزیراعظم  نواز شریف جلد ہی متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ماہ ستمبر کے اواخر یا پھر ماہ اکتوبر اوائل میں متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔
انہیں اس دورے کے دعوت متحدہ امریکہ کے صدر کی جانب سے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمین کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مذکورہ دورہ نواز شریف کا ان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکا کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انھوں نے اکتوبر 2013ء میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
اس دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی عرصے سے جاری سرد مہری کشیدگی میں کمی آئی تھی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کی دعوت کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
نواز شریف کے خارجہ امور سے تعلق رکھنے والے مشیروں کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک میں آئندہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
متحدہ امریکہ اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو نارمل سطح پر لانے کے لیے بھی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں