ایوان صدر میں منگل کو یوم دعا منایا گیا

صدر مملکت ممنون حسین اورحاضرین نے نے اس موقع پراللہ تعالیٰ کے حضور میں استحکام پاکستان، دہشتگردی کے خاتمے اور اقتصادی بحالی سمیت پاکستان، عالم اسلام اور دنیا بھر کی امن و سلامتی کے لیے خشوع و خضوع سے دعائیں کیں۔

345338
ایوان صدر میں منگل کو یوم دعا منایا گیا



ایوان صدر میں منگل کو یوم دعا منایا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین اورحاضرین نے نے اس موقع پراللہ تعالیٰ کے حضور میں استحکام پاکستان، دہشتگردی کے خاتمے اور اقتصادی بحالی سمیت پاکستان، عالم اسلام اور دنیا بھر کی امن و سلامتی کے لیے خشوع و خضوع سے دعائیں کیں۔ صدر مملکت اور حاضرین اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ صدر مملکت ممنون حسین کی خواہش پر 27 رمضان المبارک کو خصوصی طور پر منایا گیا ۔یوم دعا میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان، گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر سید امین الحسنات، وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز، سینٹر راجہ ظفر الحق، ارکان قومی اسمبلی و سینٹ، سول سوسائٹی کے ارکان، ممتاز صحافیوں، دانشوروں، ماہرین تعلیم، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں